افغان امن عمل میں پاکستان کا کردارسنہری حروف میں لکھا جائے گا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے. وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ افغان امن معاہدہ

عمران خان کے نظریے کی تائید ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آ رہے ہیں‘انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ جنگ نہیں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے جبکہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائی ہیں، امن واستحکام ان کا حق ہے.معاون خصوصی نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے اور افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے.یاد رہے کہ افغان عمل معاہدے پر وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کہا تھاکہ پاکستان امریکہ اور طالبان کے مابین ”دوحہ معاہدے“ کا خیر مقدم کرتا ہے. اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دہائیوں پرمحیط جنگ سمیٹنے اور افغان عوام کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے امن و مفاہمت کاپیش خیمہ ہے انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ موقف ہے کہ کتنی ہی پیچیدہ صورتحال کیوں نہ ہو، امن کا معنی خیز دروازہ سیاسی حل ہی سے کھلتا ہے.عمران خان نے مزید کہا ہے کہ فریقین یقینی بنائیں کہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے خواہاں عناصر کوئی موقع نہ پا سکیں میری دعائیں اہل افغانستان کےساتھ ہیں جو 4 دہائیوں تک قتل وغارت گری کی آگ میں جلتے رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اس معاہدے کی بقاءو کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے مکمل پرعزم اور تیار ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے دو سال سے جاری مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں امریکہ کی جانب سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر نے دستخط کیے معاہدے کے تحت امریکہ پہلے مرحلے میں ساڑھے چار ہزار فوجی افغانستان سے نکالے گا اور ساڑھے 8 ہزار فوجیوں کا انخلا معاہدے پر مرحلہ وار عملدرآمد سے مشروط ہے.

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close