کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ایرانی رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی انتقال کر گئے

تہران(پی این آئی) ایران میں کرونا وائرس کے باعث رکن پارلیمنٹ انتقال کر گئے۔ایرانی رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی جنہیں چند روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ آج صبح انتقال کر گئے ہیں۔سرکاری میڈیاکے مطابق محمد علی رمضانی دستک حال ہی میں آستانہ اشرفیہ کے رکن منتخب ہوئے تھے،وہ چند روز

قبل ہی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم ایرانی میڈیا یہ نہیں کہا کہ محمد علی رمضانی کی موت کرونا وائرس کے باعث ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ محمد علی رمضائی کی موت فلو اور ایسے کیمائی زخموں کے باعث ہوئی جو انہیں ایران عراق جنگ کے دوران آئے تھے۔ایران میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔گذشتہ روز کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر چل بسے تھے۔بتایا گیا کہ کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر سعید ہادی کا انتقال ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وہ تہران کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔سعید ہادی ویٹی کن میں بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی عمر 81 سال تھی۔واضح رہے کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور عائلی امور معصومہ ابتکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ایرانی نائب صدراسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ایرانی نائب صدر کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس سے قبل ایران میں نائب وزیر صحت ارج حریرچی اور رکن پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 43ہو چکی ہے۔جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہوچکی ہے۔ایرانی عوام نے تشویش کا اظہار کیا کہ حکام کورونا وائرس کی وباء کی شدت کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ چین کے بعد ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں