قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق فوجی افسر فیض حمید کی سزا پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ احتساب ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے احتساب کا عمل اندر سے شروع کیا ہے اور جس نے بھی ملک کو نقصان پہنچایا ہے، اس کا احتساب ہونا چاہیے۔
ورلڈ کپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں زیادہ تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں ہے اور امید ہے کہ ٹیم کا کمبینیشن طے ہو چکا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتان کو واضح اختیارات کے ساتھ مکمل ٹیم دی جانی چاہیے، تاکہ اسے اپنی قیادت پر اعتماد ہو۔
آفریدی نے پی ایس ایل کے بارے میں کہا کہ یہ ایک بڑا برانڈ ہے اور اس کے فروغ کے لیے روڈ شوز جیسے پروگرامز ہونے چاہئیں۔ انہوں نے پی ایس ایل فرنچائزز کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






