کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے حوالے سے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ہوائی فائرنگ کرنے والوں کا بھرپور انداز میں سراغ لگایا جائے گا۔ نیو ایئر پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے ڈرون کیمروں سے نگرانی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام تھانوں کی حدود میں ڈرون کیمروں کی سرویلنس نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون سے حاصل ہونے والی ویڈیو ریکارڈنگ گرفتاری کے عمل میں کلیدی ثبوت کے طور پر استعمال کی جائے گی۔ پولیس نے مزید واضح کیا ہے کہ گھروں کی چھتوں پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور اس تمام اقدام کا مقصد قانون کی عملداری، عوامی آگاہی اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس نے بھی نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






