خوفناک تصادم ، بڑا نقصان

ہیڈ بلو کی روڈ پر نجی مل کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

پھول نگر میں پیش آنے والے اس حادثے میں دو موٹرسائیکلیں آمنے سامنے ٹکرائی تھیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 23 سالہ حسنین، 20 سالہ عمر، 22 سالہ علی حسن اور 21 سالہ وسیم کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام جانبحق افراد نواحی گاؤں بلوکی یا پھول نگر شہر سے تعلق رکھتے تھے۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ نیاز اور 35 سالہ خالد کے نام سے ہوئی، جنہیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر طبی امداد فراہم کرکے پھول ٹرامہ سنٹر منتقل کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close