طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد

لاہور میں پرائیویٹ سکولوں نے سموگ کے باعث آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر عائد حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طلبا کو تفریحی مقامات پر لے جانا جاری رکھا ہوا ہے۔ ضلعی تعلیمی اتھارٹی کے احکامات کے باوجود سکولوں کی جانب سے جوائے لینڈ، جلو پارک، سفاری پارک اور چڑیا گھر جیسے مقامات پر طلبا کے ٹرپس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ حکومت نے سموگ کے منفی صحت اثرات کے پیش نظر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق شکایات موصول ہونے پر متاثرہ سکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ واضح کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو طلبا کے ٹرپس منعقد کرنے کے لیے متعلقہ تعلیمی اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ تاہم متعدد سکول بغیر اجازت نامہ کے ٹرپس منعقد کرتے پائے گئے ہیں، جس پر تعلیمی حکام نے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close