امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران کیخلاف بڑے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک مضمون شیئر کر دیا جس میں ایران کے خلاف ممکنہ بحری ناکہ بندی پر غور کیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران نے امریکا کی پیش کردہ حتمی شرائط قبول نہ کیں تو واشنگٹن ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھانے کے لیے آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی جیسے اقدامات پر غور کر سکتا ہے۔
واضح رہے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کسی ڈیل کے بغیر ختم ہو گئے ہیں ، جس کے بعد امریکی وفد واپس روانہ ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






