ٹرمپ کی’‘تلخ فون کال‘‘ ، نیتن یاہو لبنان جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ

ٹرمپ کی ’’تلخ فون کال‘‘ کے بعد نیتن یاہو لبنان جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ

امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق لبنان کو اچانک جنگ بندی ڈیل میں شامل کیا گیا، جبکہ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ’’تلخ فون کال‘‘ کے بعد اسرائیل لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان جمعرات کو ہونے والی گفتگو کو امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے ’’سخت فون کال‘‘ قرار دیا ہے۔ اس کال کے فوری بعد اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات شروع کرے گا۔

ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کو یہ بات واضح ہو گئی کہ اگر اسرائیل لبنان کے ساتھ براہ راست بات چیت نہ کرتا تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے تھے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل امریکی صدر نے ایران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جبکہ امریکی مؤقف کے مطابق اسرائیلی حملوں نے اس جنگ بندی کو کمزور کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close