امریکا میں نوجوانوں کو زبردستی فوج میں بھرتی کرنے کا منصوبہ

امریکی حکومت نے دسمبر سے فوجی بھرتی (ڈرافٹ) کے اہل مردوں کی خودکار رجسٹریشن شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے مجوزہ قانون گزشتہ ہفتے شائع کیا گیا تھا۔

 

نیو یارک پوسٹ کے مطابق حکومتی ادارے سلیکٹو سروس سسٹم جو فوجی بھرتی کے اہل امریکی شہریوں کا ڈیٹا بیس برقرار رکھتا ہے، نے 30 مارچ کو خودکار رجسٹریشن سے متعلق قواعد میں تبدیلی کی تجویز آفس آف انفارمیشن اینڈ ریگولیٹری افیئرز کو پیش کی۔

کانگریس نے گزشتہ دسمبر میں 2026 کے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کے تحت اس خودکار رجسٹریشن کی منظوری دی تھی۔ یہ ایک اہم قانون ہے جو فوجی اہلکاروں اور آپریشنز کے لیے فنڈز کی منظوری دیتا ہے۔

ایجنسی کے مطابق اس قانونی تبدیلی کے بعد رجسٹریشن کی ذمہ داری انفرادی مردوں سے منتقل ہو کر سلیکٹو سروس سسٹم پر آ جائے گی، جو وفاقی ڈیٹا ذرائع کے ساتھ انضمام کے ذریعے خودکار اندراج کرے گا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس نظام کو دسمبر 2026 تک نافذ کر دیا جائے گا، جس سے رجسٹریشن کا عمل زیادہ سادہ ہو جائے گا اور افرادی قوت کی تنظیمِ نو بھی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close