تل ابیب سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان نے نیتن یاہو نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے مضبوط کر دیا ہے، اسرائیل کی حقیقی سیکیورٹی کے لیے حکومت بدلنا ضروری ہے۔ تل ابیب سے میڈیا رپورٹس کے مطابق یائیر گولان نے کہا کہ نیتن یاہو نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے مضبوط کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ میں اسٹریٹیجک فوقیت کے ساتھ ابھرا ہے۔ نیتن یاہو نے خود کو اسرائیلی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ثابت کر دیا، وہ ایک دن کے لیے بھی اقتدار میں رہنے کے اہل نہیں۔ یائیر گولان نے کہا کہ 7 اکتوبر کی ناکام کابینہ کو اگلے دور کی قیادت نہیں کرنی چاہیے، اسرائیل کی حقیقی سیکیورٹی کے لیے حکومت بدلنا ضروری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






