ایران نے جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دیدی

تہران ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو وہ امریکا کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔اس بات کا انکشاف ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ا دارے نے اپنی ایک رپورٹ میں ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے کیا۔ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ صہیونی حکومت کے لبنان پر جاری حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور ایران اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس کے باعث ایران غور کر رہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو امریکا کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے سے علیحدگی اختیار کی جائے۔ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے ساتھ طے پانے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی منصوبے میں لبنان میں حزب اللہ سمیت تمام محاذوں پر جنگ روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم اسرائیل نے جنگ بندی کے پہلے ہی روز لبنان میں اسرائیلی فوج نے بیروت، بقا وادی اور جنوبی لبنان میں صرف 10 منٹ میں 100 سے زائد مقامات پر حملے کرنے کی تصدیق کی۔ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق اسرائیلی خلاف ورزی کے جواب میں ایران نے آبِنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی آمد و رفت روک دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close