بیروت اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود لبنان پر اب تک کے شدید ترین فضائی حملے کیے ہیں جن میں درجنوں افراد کے جاں بحق اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق بیروت میں مسلسل دھماکوں سے شہر گونج اٹھا اور دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق جنگ کے دوران اب تک کی سب سے بڑی اور مربوط کارروائی میں بیروت، وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق بدھ کے روز حملوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ حملوں کے بعد ہسپتا لوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی بیھ اپیل کی گئی۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچایا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






