امریکا اور ایران کے درمیان سیز فائر کے بعد جنگ بندی مذاکرات کے لیے جامع مذاکرات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات جمعے کو اسلام آباد میں ہوں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا اور ایران کی اہم شخصیات شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شرکت کریں گے جبکہ امریکا کی جانب سے نائب صدر اور صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف کی شرکت متوقع ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، پاکستان کی کوششوں کا بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی و ایرانی حکام نے بھی جنگ بندی کے لیے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






