امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان پر ایران کا سخت ردِعمل آگیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر اخلاقی اور دھمکی آمیز بیان پر ایران کا سخت ردِعمل سامنے آگیا۔

 

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے سینیئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا  ہےکہ مزاحمتی محاذ کی متحدہ کمان باب المندب کو آبنائے ہُرمز کی طرح دیکھتی ہے ، امریکہ  نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو عالمی توانائی اور تجارت کا بہاؤ ایک ہی وار سے مفلوج ہوسکتا ہے۔

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ’’ اپنے عوام کی فلاح و بہبود قربان کرکے دوسروں کو دھمکانے والا ٹرمپ پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close