آبنائے ہرمزکب تک نہیں کھلے گی؟ایران کا واضح پیغام

 امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان بیانات کی جنگ تیز ہو گئی ہے۔

 

امریکی صدر ٹرمپ  کی جانب سے دی گئی حالیہ دھمکیوں کے بعد  ایرانی حکام نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نقصانات کا ازالہ کیے بغیر آبنائے ہرمز کو بحال نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی صدارتی دفتر کے حکام کے مطابق امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی بندش کے تناظر میں سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اشتعال اور مایوسی کے باعث نامناسب زبان استعمال کی۔

ایران کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملک کی مزاحمت اور استقامت نے امریکی صدر کو شدید ردعمل دینے پر مجبور کیا ہے، جبکہ ان کے بیانات کو ایرانی عوام کی توہین قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close