دھمکی آمیز بیان، امریکی رہنما نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھا دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ متنازع اور سخت بیان نے نہ صرف عالمی سطح پر تشویش پیدا کی ہے بلکہ امریکا کے اندر بھی سیاسی ہلچل تیز کر دی ہے، جہاں اپوزیشن رہنماؤں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 

امریکی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرچک شومر  نے صدر کے بیان کو غیر سنجیدہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات ایک ایسے شخص کی عکاسی کرتے ہیں جو قابو سے باہر ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر جنگی نوعیت کی دھمکیاں دینا نہ صرف امریکا کے اتحادیوں کو دور کر رہا ہے بلکہ ملک کے وقار کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر بیرنی سینڈرز  نے بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے ٹرمپ کے بیان کو نہایت خطرناک اور غیر متوازن قرار دیا۔

انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مداخلت کی جائے اور جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں، کیونکہ اس تنازع میں پہلے ہی ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔اسی سلسلے میں کرس مرفی بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کابینہ کا حصہ ہوتے تو وہ آئین کی 25ویں ترمیم کے تحت صدر کی اہلیت کا جائزہ لینے کے عمل پر غور کرتے، جو کسی بھی صدر کو عہدے کے لیے نااہل قرار دینے کا آئینی راستہ فراہم کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close