ایران نے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کر دیا

اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن میں ماہشہر پیٹرو کیمیکل زون اور کراج تا تہران بی ون پل شامل ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اس نوعیت کے حملے جنگی جرائم اور ریاستی دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں، اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس پر فوری اور دوٹوک مؤقف اختیار کرے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ماہشہر پیٹرو کیمیکل زون پر حملے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ کراج میں بی ون پل پر دو میزائل حملوں کے باعث پل کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 13 ہوچکی جبکہ 95 زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close