نیدرلینڈز کے شہر نیویکرک میں قائم اسرائیل سینٹر میں جمعہ کی رات دھماکہ ہوا، جس کے بعد ڈچ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
ڈچ میڈیا کے مطابق پولیس نے عینی شاہدین سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے، تاہم ابتدائی طور پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
اسرائیل سینٹر کے مطابق یہ مرکز اسرائیل کے حامی افراد کے لیے ایک اجتماع گاہ کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کا مقصد چرچ میں اسرائیل سے متعلق مذہبی فہم کو فروغ دینا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں یہ مرکز فلسطین کے حامی گروپوں کی جانب سے احتجاج کے دوران بھی نشانہ بنتا رہا ہے، جس میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔
پولیس نے یہ واضح کیا ہے کہ اس دھماکے کا یورپ میں حالیہ حملوں یا ایران سے متعلق جاری کشیدگی سے تعلق ہے یا نہیں، اس بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






