تہران: ایران کی مشترکہ ملٹری کمانڈ خاتم الانبیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی لڑاکا طیارہ مار گرانے کے لیے نیا فضائی دفاعی نظام استعمال کیا۔ اپنے بیان میں ترجمان خاتم الانبیا نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیں گے۔انہو ںنے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے اے10 لڑاکا طیارہ اور 2 بلیک ہاک ہیلی کاپڑ گرائے۔ایرانی ملٹری کمانڈ نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے جدید اے 10 لڑاکا طیارے کو بھی نشانہ بنایا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






