بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے

بھارت میں بی جے پی کی جانب سے ووٹر لسٹ میں ہیراپھیری، جعل سازی اور منظم دھاندلی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل بھارتی عوام نے دھاندلی کیلئے مودی کے آلہ کارعدالتی عملے کو بھی گھیرے میں لے لیا۔

بھارتی جریدے دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ووٹر لسٹوں کی اسپیشل انٹینسو ریویژن پر کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں بھارتی عوام نے دفاتر کا گھیراؤ کرکے 7 عدالتی افسران کو کئی گھنٹوں تک یرغمال رکھا۔

مغربی بنگال کے عوام انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں سے نام نکالے جانے کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں، نئی ووٹرز لسٹوں کے ناموں کا جائزہ لینے والے عدالتی افسران کو عوام کی جانب سے محصور کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل شدید احتجاج اور توڑ پھوڑ ثبوت ہیں کہ عوام مودی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو پہچان چکے ہیں، مودی راج میں ووٹر لسٹوں میں چھیڑ چھاڑ سے انتخابی دھاندلی عوامی رائے کو دبانے اور آمریت مسلط کرنے کا کھلا ثبوت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close