ایف-15 طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ کی تلاش جاری

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں گرنے والے امریکی جنگی طیارے کے ایک پائلٹ کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بازیاب ہونے والا اہلکار زندہ ہے، امریکی حکام کی تحویل میں ہے اور اسے فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم دوسرے پائلٹ کی حالت تاحال غیر واضح ہے جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ایک امریکی ذریعے نے تصدیق کی کہ تباہ ہونے والا طیارہ ایف 15 سٹرائیک ایگل تھا، جو فضاء سے فضاء اور فضاء سے زمین تک حملے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس طیارے میں عموماً دو افراد سوار ہوتے ہیں، جن میں ایک پائلٹ اور دوسرا ویپن سسٹمز آفیسر شامل ہوتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق ایک پائلٹ پاسداران انقلاب کی تحویل میں ہے، جبکہ امریکی سی ون تھرٹی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تلاش کا عمل جاری رہا۔ ایرانی میڈیا پر پائلٹ کو زندہ پکڑنے کیلئے انعامی اعلانات بھی کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close