مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چھوڑنے کا اعلان، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

لندن دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل کو ڈیلیٹ کرنے کے اعلان سے انٹرنیٹ پر کھلبلی مچا دی۔مسٹر بیسٹ جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میں اپنا یوٹیوب چینل ڈیلیٹ کر رہا ہوں،

اس کے ساتھ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے یوٹیوب سے وقفہ لینے کا عندیہ دیا۔27 سالہ یوٹیوبر جن کے 300 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں، اپنے بڑے اسٹنٹس اور فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ان کے اس اعلان کے بعد مداحوں میں شدید تشویش پھیل گئی اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حیرت اور بے یقینی کا اظہار کیا جانے لگا، تاہم بعد میں واضح ہوا کہ یہ اعلان دراصل اپریل فول ڈے کے موقع پر کیا گیا ایک مذاق تھا۔ماضی میں بھی مسٹر بیسٹ اسی دن جعلی منصوبوں، مرچنڈائز اور کولیبوریشنز کے حوالے سے مداحوں کو حیران کرتے رہے ہیں

۔اگرچہ کئی مداحوں نے سچ سامنے آنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم کچھ نے اس مذاق کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں مداحوں میں بلاوجہ تشویش پیدا ہوئی۔اس کے باوجود یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ مسٹر بیسٹ کا یہ پرینک سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیرِ بحث رہنے والے موضوعات میں شامل رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close