سرکاری ملازمین کو 15 اپریل سے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

کوالالمپور ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو 15 اپریل سے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔وزیر اعظم انور ابراہیم کے مطابق 15 اپریل سے تمام سرکاری ملازمین گھروں سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطی میں جاری جنگ کے توانائی کے شعبے پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کو کم کرنا اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ ملک کو ممکنہ توانائی بحران سے بچایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close