انڈونیشیا کے مولوکا سمندری خطے میں 7.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونامی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زمین کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے بعد قریبی ساحلی علاقوں کو سونامی کی لہروں کا سامنا ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اندازہ لگایا گیا ہے کہ زلزلے کے مرکز سے ایک ہزار کلومیٹر کے دائرے میں واقع ساحلی پٹیاں خطرے کی زد میں ہیں، جن میں انڈونیشیا، فلپائن اور ملائیشیا کے ساحلی علاقے شامل ہیں۔
ریلوے اراضی پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی، وصال فخر سلطان آئی جی ریلویز۔
واضح رہے کہ زلزلے اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب زمین کی پرتوں (ٹیکٹونک پلیٹس) میں اچانک حرکت یا ٹکراؤ ہوتا ہے، جس سے توانائی خارج ہوتی ہے اور زمین لرزنے لگتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





