مشرق وسطی کشیدگی، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر، کتنی پروازیں منسوخ ہوئیں؟

لاہور مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر ہوا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک کے بین الاقوامی 5 ایئرپورٹس سے مشرق وسطی کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 54 پروازیں منسوخ، پی آئی اے، ایئربلو، ایر عربیہ، ایران ایئر، قطر سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں۔کراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی، جدہ، مشہد، شارجہ، مدینہ، دوحہ، دبئی کی دو طرفہ 18 پروازیں منسوخ، اسلام آباد ایئرپورٹ سے دو طرفہ 20 پروازیں منسوخ، جن میں ریاض، شارجہ، جدہ، ابوظہبی، دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطی کی پروازوں کے آپریشن میں دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ، دبئی، بحرین سیکٹر شامل ہیں، پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، شارجہ، دبئی، ابوظہبی کی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخ، ملتان ایئرپورٹ سے دوحہ کی دو طرفہ صرف دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔پاکستان سے 32 دن کے دوران مشرق وسطی کی مجموعی منسوخ پروازوں کی تعداد 2528 ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close