6 امریکی جہاز تباہ

ایران کی جانب سے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے ایئر ریڈ سائرن بج اٹھے اور لوگ پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے کلسٹر بم حملوں میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ایرانی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے چھ ٹیکٹیکل طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے تین طیارے غرق اور باقی تین میں آگ لگی۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ وعدہ صادق آپریشن کی 84ویں لہر میں دبئی میں امریکی اہلکاروں کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا، جس میں کئی امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر بھی حملہ کیا گیا جس میں کم از کم بارہ امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

یمن کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغا گیا، جو جنگ کے آغاز کے بعد پہلا حملہ ہے۔ حوثی دھڑے نے کہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر براہِ راست فوجی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی ہیکرز نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے ذاتی ای میل تک رسائی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا اور تصاویر و دستاویزات آن لائن شائع کیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا اعلان کیا، تاہم اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، دو اسٹیل کے کارخانوں اور ایک شہری نیوکلیئر تنصیب پر حملہ کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حملے کی تصدیق کی اور اسرائیل کو بھاری قیمت کی وارننگ دی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ڈیل چاہتا ہے اور اسٹریٹ آف ہرمز کھولنی ہوگی، اور ایران کا جوہری خطرہ ختم کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی اور حزب اللہ کے ڈرونز روکنا مشکل ثابت ہو رہے ہیں، جس پر اسرائیل کو بھاری اخراجات کرنا پڑ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یوکرین کے صدر کے ساتھ ڈرون حملوں کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرین نے پانچ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں فوجی یونٹس تعینات کیے تاکہ ڈرون خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close