ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے 16 طیارے تباہ

ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں 16 امریکی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں ایک ایف 35 اے بھی شامل ہے، جو 19 مارچ کو ایرانی زمینی فائرنگ سے متاثر ہوا۔

اس کے علاوہ 2 مارچ کو کویت میں 3 ایف 15 ای طیارے دوستانہ فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوئے۔

12 مارچ کو عراق میں ایک کے سی 135 طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

مزید 5 کے سی 135 طیارے ایرانی میزائل حملوں کے باعث زمین پر متاثر ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close