امریکی صدر کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے دس دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی درخواست پر 6 اپریل 2026 تک ان تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ان حملوں کو 5 دن کے لیے روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کی مدت آج ختم ہونا تھی، تاہم اب اسے مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ قم میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ تہران، تبریز اور ارومیہ سمیت دیگر شہروں میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔

ادھر عالمی بینک نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ توانائی کے بعد کھاد اور زرعی اجناس کی فراہمی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق اس تنازع کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی چین پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close