ابوظبی میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی شہری سمیت مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پاکستانی سفارت خانہ ابوظبی نے واقعے میں پاکستانی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سفارت خانے کے مطابق میت کو جلد پاکستان منتقل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
اس سے قبل اماراتی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کا فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا، تاہم اس کا ملبہ سویجان کے علاقے میں گر گیا۔
ملبہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات میں ایرانی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 8 غیر ملکی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






