ایران پر امریکا و اسرائیلی حملے، چین نے ایک بار پھر اہم مطالبہ کر دیا

چین کی وزارت خارجہ نے اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق موجودہ صورتحال میں سب سے اہم ترجیح فوری جنگ بندی اور امن کے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔

چین نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات کی طرف واپس آئیں اور تصادم کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ قوتوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ حقیقی اور مخلصانہ امن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔

چینی مؤقف کے مطابق عالمی اور علاقائی سطح پر تعاون اور ڈپلومیسی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ کشیدگی کم ہو اور خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close