تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ , افسوسناک خبر آگئی

مشرقی افریقا میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کے مطابق اس حادثے میں 45 تارکین وطن لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ یہ واقعہ 24 مارچ کو شمالی علاقے میں پیش آیا۔

ادارے کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 320 افراد سوار تھے، جن میں اکثریت کا تعلق ایتھوپیا سے بتایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close