ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوجی ہوٹلوں اور دفاتر سے کام کرنے پر مجبور

واشنگٹن: مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوج کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں اہلکار اب ہوٹلوں اور دفاتر سے کام کرنے پر مجبور ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، بیشتر فوجی اب اڈوں کے بجائے ریموٹ مقامات سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور کئی سرگرمیاں آن لائن یا ریموٹ طریقے سے چلائی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حملوں سے 13 امریکی فوجی اڈے شدید نقصان کا شکار ہوئے ہیں، جن میں کویت میں قائم اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا اور اب ناقابل رہائش ہو گیا ہے۔

اخبار کے مطابق اڈوں پر اس وقت صرف پائلٹس اور ٹیکنیشنز محدود تعداد میں موجود ہیں، جبکہ باقی عملہ ریموٹ انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close