واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے ایک سروے کے مطابق، صدر بننے کے بعد ٹرمپ کی عوامی حمایت اب صرف 36 فیصد رہ گئی ہے۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، ٹرمپ کی مقبولیت صدارت سنبھالنے کے فوری بعد 47 فیصد تھی جو بعد میں 40 فیصد تک گر گئی۔ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ امریکی عوام کی اکثریت، یعنی 61 فیصد، ایران پر حملے کے فیصلے کی مخالفت کر رہی ہے، جبکہ 35 فیصد امریکی اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ایران کے ساتھ کشیدگی اور فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوامی رائے پر اثر ڈال رہی ہیں، جس کی وجہ سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






