جنگ بندی کی کوششوں کو بڑا دھچکا؟ امریکا نے ایران کو بڑی دھمکی دیدی

واشنگٹن: امریکی حکام نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال کو حقیقت پسندانہ انداز میں نہ دیکھا گیا تو بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کے مطابق ایران کو مزید غلط اندازے لگانے سے گریز کرنا چاہیے اور موجودہ حالات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جاری آپریشن اپنے اہداف کے قریب پہنچ چکا ہے اور اندازہ ہے کہ اسے چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ دعویٰ کیا گیا کہ کارروائی کے دوران اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بڑی تعداد میں مقامات کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس پیش رفت کے بعد عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، جبکہ یہ بھی عندیہ دیا گیا کہ اگر ایران نے پسپائی اختیار نہ کی تو مزید سخت اقدامات کے لیے تیاری مکمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close