ایران نے ترکیہ کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی ہے، یہ فیصلہ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کے حملے کے بعد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ اپنی مجموعی گیس ضروریات کا تقریباً 14 فیصد ایران سے حاصل کرتا ہے، اب ترکیہ متبادل طور پر روس اور آذربائیجان سے اضافی گیس لینے پر غور کر رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران سے گیس کی سپلائی کب بحال ہوگی، اس بارے میں ابھی کوئی واضح وقت نہیں بتایا گیا۔
دوسری جانب فلپائن نے ایندھن کی ممکنہ قلت کے خدشے کے پیش نظر ملک میں قومی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ فلپائن کے صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث ایندھن کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، جس سے بجلی اور معیشت پر اثر پڑ سکتا ہے۔
اسی طرح بنگلا دیش میں جیٹ فیول کی قیمت میں 79 فیصد تک بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے، جو رواں ماہ میں دوسری بار اضافہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






