برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ جنگ بندی کیلئے ایران کی چند شرائط سامنے آگئی ہیں،جن میں ایران پر دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دینے کا مطالبہ بھی شامل ہے ۔
رائٹرز کے مطابق ایران نے شرائط عائد کیں ہیں کہ جنگ کے دوران ہونیوالے نقصانات کا معاوضہ فراہم کیا جائے،آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کی اجازت دی جائے۔
رائٹرز کا کہناتھا کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے سے بھی انکاری ہے ۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے جنگ بندی کی شرائط بتاتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو تباہی کا حساب دینا پڑے گا، امریکا کو ایران کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی ضمانت دینا ہوگی،توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو امریکا خطرے میں پڑسکتا ہے۔
ایرانی ریڈکریسنٹ سوسائٹی
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر حملوں میں 498اسکول اور 281طبی مراکز تباہ ہوئے،ملک بھر میں 62ہزار رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا،حملوں میں 17ریسکیو پوائنٹس اور 12ایمبولنسوں کو نقصان ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






