ہمسایہ ملک میں اسمبلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی،ہلچل مچ گئی

بھارتی دارالحکومت دہلی کی اسمبلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔اسپیکر وجیندر گپتا کو دھمکی بھرا ای میل ملا ہے۔ جس میں وجیندر گپتا اور دہلی اسمبلی میٹرواسٹیشن کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، جس کے بعد تھرتھلی مچ گئی اورسکیورٹی ایجنسیاں چوکس ہو گئیں۔ بم اسکواڈ کی ٹیم اسمبلی احاطے میں پہنچ گئی ۔

چیئرپرسن پیمرا عبیرین جان کے تقرر کیخلاف درخواست پر سماعت ، جواب طلب

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دہلی اسمبلی میں سکیورٹی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ابھی تک کوئی بم نہیں ملاہے۔ منگل کی صبح 7:49 بجے اسپیکر وجیندر گپتا کے ای میل ایڈریس پر ایک ای میل آیا۔ اس سے پہلے صبح 7 بج کر 28 منٹ پر اسمبلی کے ای میل ایڈریس پر دھمکی بھرا میل ملا ۔ اس ای میل میں ایل جی ترنجیت سندھو، وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ جے شنکر کے علاوہ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور کابینہ کے وزیر منجندر سنگھ سرسا کا نام ہے۔اسی دوران دہلی اسمبلی کی کارروائی کو آدھے گھنٹے کے لیے مؤخر کردیا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close