مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، بڑی ائیرلائنز کا اربوں ڈالرز کا نقصان

ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جنگ کے باعث عالمی فضائی صنعت کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں دنیا کی بیس بڑی ایئرلائنز کو مجموعی طور پر ترپن ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ کے اثرات خلیجی ممالک کے ہوائی اڈوں اور پروازوں پر بھی پڑے ہیں، جس سے فضائی آپریشن شدید متاثر ہوئے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایئرلائن انڈسٹری کورونا وبا کے بعد ایک بار پھر بڑے بحران کی زد میں آ گئی ہے، جبکہ جنگ کے باعث ایندھن کی قلت کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت دگنی ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close