ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملے کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائلوں کو روکنے میں دفاعی نظام مکمل طور پر کامیاب نہ ہو سکا، جس کے باعث جنوبی اور وسطی علاقوں میں متعدد دھماکے ہوئے اور ملبہ گرنے سے نقصان پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے کلسٹر بموں سے لیس میزائل بھی استعمال کیے، جس سے درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور شہری علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق حملوں میں اب تک دس افراد ہلاک اور ایک سو اسی زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ گھروں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب ایران کے شہر بندرعباس میں ایک ریڈیو اسٹیشن پر امریکی فضائی حملے کی خبر بھی سامنے آئی ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ ارومیہ میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






