ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو مزید نقصان اٹھانا پڑ گیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے ایک کویتی اخبار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں ایک امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ زمین بوس ہو گیا، ایرانی میڈیا نے اسے امریکی جنگی طیارہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے امریکا کا ایف 15 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






