ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر نطنز اور بوشہر کی جوہری تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ ان حملوں کے باعث تابکاری پھیلنے کا خطرہ موجود ہے، جو انسانی آبادی اور ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور ایسے اقدامات عالمی امن کے خلاف کھلی جارحیت ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






