قطر میں خوفناک حادثہ، فوجی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

قطر میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

قطری وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی پیش آئی، جس کے بعد وہ ملک کی سمندری حدود میں گر گیا۔

وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 قطری فوجی بھی شامل ہیں، جبکہ ترک حکام کے مطابق ایک ترک فوجی اور دو تکنیکی عملہ بھی حادثے کا شکار ہوئے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی بڑھ چکی ہے، جس کے باعث سیکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close