روس کا ایران کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ہر حال میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

روسی صدر نے ایرانی قیادت کو نوروز کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو تہران کا قابلِ اعتماد اور وفادار ساتھی ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا سامنا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں اب تک 1400 سے زائد ایرانی شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close