ایک اور ملک نے امریکا کو ایران کیخلاف اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیدی

برطانیہ نے امریکا کو آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاکہ ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات میں مدد فراہم کی جا سکے۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اس سے قبل بھی امریکی افواج کو برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے، خاص طور پر ایسے اقدامات کے لیے جن کا مقصد ممکنہ میزائل خطرات کو روکنا اور برطانوی مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب یہ اجازت آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے اور عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے دی گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر فعال قرار دیا تھا۔

دوسری جانب ایران نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکی کارروائیوں کے لیے اپنے فوجی اڈے فراہم کیے تو اسے براہ راست جارحیت میں شمولیت تصور کیا جائے گا۔

ادھر برطانوی حکام کا مؤقف ہے کہ خلیجی خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ایران کی جانب سے حملوں کے خدشات کے باعث امریکا کو دفاعی تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close