امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں شدت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشن مکمل کیے بغیر نہیں رکے گا اور آج کا دن حملوں کے لحاظ سے انتہائی طاقتور ہوگا۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور مقررہ اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے اور امریکا اس میں برتری حاصل کر رہا ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق ایران کی میزائل تنصیبات، ریڈار اور دفاعی نظام کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاسداران انقلاب کے سینئر رہنماؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک ایران کے 120 طیارے تباہ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے 7 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور اس کارروائی میں اتحادی ممالک کے تعاون پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے یورپی اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ایران جنگ کے حوالے سے غلط تاثر پیش کر رہا ہے، جبکہ ہر امریکی امن چاہتا ہے مگر اس کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






