بھارتی جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے گزرنا ہے تو۔۔۔ ایران نے شرط عائد کردی

اماراتی صدر کے معاون خصوصی انور قرقاش نے کہا ہے کہ عالمی توانائی ترسیل کی حفاظت تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب ایران نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنا ہے تو ایران کے قبضے میں لیے گئے تین تیل بردار جہاز واپس کیے جائیں، جنگ سے قبل بھارت نے ایرانی تیل سے بھرے جہاز اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت بھارت کے 22 بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، جس سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

کراچی میں ایرانی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی ہے اور خام تیل یا گیس لانے والے جہاز ایران سے رابطہ کر کے گزر سکتے ہیں۔

ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پہلا پاکستانی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے، جس میں 8 کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close