امریکی صدر کا دورہ چین سے متعلق اہم فیصلہ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کے باعث وہ امریکا میں ہی رہنا چاہتے ہیں اور موجودہ صورتحال میں ان کی موجودگی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کیا جا رہا ہے اور چین کو اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا دورہ چین 31 مارچ سے 2 اپریل تک طے تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کی ذمہ داری استعمال کرنے والے ممالک کو سونپ دی جائے تاکہ اتحادی ممالک متحرک ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close