امریکا نے سیاحتی اور کاروباری ویزوں کے حصول کے لیے نئے سخت قوانین متعارف کرا دیے ہیں جن کے تحت اب 50 ممالک کے شہریوں کو ویزا درخواست دیتے وقت 15 ہزار ڈالر کی قابلِ واپسی ضمانت جمع کرانا ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے امیگریشن پالیسی سخت کرنے کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ نئی توسیع کے بعد مزید 12 ممالک کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل 38 ممالک پہلے ہی اس فہرست میں موجود تھے۔
نئے ضابطے کے تحت یہ شرط خاص طور پر مختصر مدت کے کاروباری اور سیاحتی ویزوں پر لاگو ہوگی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو ویزا مدت ختم ہونے کے بعد بھی امریکا میں قیام جاری رکھتے ہیں۔اگر ویزا ہولڈر مقررہ مدت پوری ہونے پر واپس اپنے ملک چلا جائے یا ویزا حاصل کرنے کے باوجود سفر نہ کرے تو جمع کرائی گئی 15 ہزار ڈالر کی رقم واپس کردی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






