امریکا کے ڈائریکٹر نیشنل ٹیررازم سینٹر جوکینٹ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران جنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مشکل صورتحال اختیار کر گئی ہے اور اتحادیوں کے بعد اہم سرکاری افسران بھی اختلافات کا اظہار کر رہے ہیں۔
جوکینٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے سوچ بچار کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا اور وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے امریکا کو کوئی براہ راست خطرہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے اسرائیل لابی کے دباؤ میں آ کر جنگ کا آغاز کیا جبکہ امریکی میڈیا اور اسرائیلی حکام کی جانب سے غلط معلومات بھی پھیلائی گئیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






