آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش ہو گئی

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش ہو گئی۔

فرانس اور جاپان نے آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا، جبکہ چین نے بھی کوئی جواب نہیں دیا اور جنوبی کوریا نے فوری جواب دینے سے گریز کیا۔

برطانیہ نے بھی امریکی صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے ڈرون بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔

اس سے قبل امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لیے اتحاد کا منصوبہ بنایا اور چین سمیت سات ممالک سے رابطہ کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر یہ ممالک مدد نہ کریں تو وہ اسے یاد رکھیں گے، اور انہوں نے ایران کے حوالے سے کہا کہ وہ بات کر رہے ہیں، مگر انہیں نہیں لگتا کہ ایران تیار ہے، اور ایران میں ڈرون سازی کی صنعت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری طرف ایران کا کہنا ہے کہ امریکا سے جنگ بندی کی کبھی درخواست نہیں کی گئی، اور اگر ایرانی ایندھن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا ردعمل بہت واضح ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close